گورنر پنجاب سے ن لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر عامر گجر کی ملاقات

گورنر پنجاب سے ن لیگ برطانیہ کے سینئر نائب صدر عامر گجر کی ملاقات

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر چودھری عامر گجر نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ۔لیگی ایم پی اے چوہدری شہزاد منشی اور مسلم لیگ ن امریکہ کے رہنماء ملک خلیل بھی ہمراہ تھے۔ملاقات میں ملکی کی سیاسی صورتحال سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیل سے بات ہوئی ۔چودھری عامر گجر نے گورنر پنجاب کو سمند پار پاکستانیوں سے مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر رفیق رجوانہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکی زمینوں پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے اور انکی جائیداد وں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے چودھری عامر گجر کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر گجر نے کہاکہ وزیرا عظم نواز شریف کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -