پشاور ایئر بیس پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،جاوید اقبا ل بٹ

پشاور ایئر بیس پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،جاوید اقبا ل بٹ
 پشاور ایئر بیس پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،جاوید اقبا ل بٹ

  

لاہور (پ ر) قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے پشاوربڈھ بیرکیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف بروقت آپریشن کرکے عزائم ناکام بنانے پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاورائیربیس پر دہشت گردوں کاحملہ بزدلانہ کارروائی ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔جاوید اقبال بٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ایسی جنگ میں پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اوردہشتگردوں کوجڑسے اکھاڑکرپھینکیں گے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کوپوری قوم کی حمایت حاصل ہے اورپورے ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیاجائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -