ہلال احمر پنجاب کے زیر اہتمام نمل یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ

ہلال احمر پنجاب کے زیر اہتمام نمل یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ہلالِ احمر پنجاب کی جانب سے نمل یونیورسٹی لاہور کیمپس میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا دو روز جاری رہنے والے اس بلڈ کیمپ میں نمل یونیورسٹی کے طلباء اورطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے خون کا عطیہ پیش کیاہلال احمر پنجاب کی ٹیم نے دو دنوں میں 52بلڈ بیگز حاصل کیے کیمپس سے حاصل کردہ خون کے یہ عطیات تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگی ہیں جن کو ہلال احمر پنجاب تھیلیسیمیا سنٹر میں مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہیں اس موقع پر زونل مینجر نمل یونیورسٹی ،بریگیڈئر (ر)محمد اکرم خان نے کہا کہ ہلال احمر پنجاب کا مشن انتہائی مقدس ہے زندگی کی جنگ لڑتے مستحق تھیلیسیمیا کے مستحق مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنا انسانیت کی ایسی خدمت ہے جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔نمل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے خون کا عطیہ دے کر اس مشن میں اپنا حصہ ڈالا اور آئندہ بھی اس کام کے لیے تیار ہیں ۔ سیکر ٹری ہلال احمر پنجاب محبوب قادر شاہ کی ہدایات رواں برس ہلالِ احمر پنجا ب کی جانب سے مختلف کاروباری اور تعلیمی اداروں میں 25بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے ۔کیمپس کے ذریعے مجموعی طور پر اب تک 910بلڈ بیگز کا عطیہ حاصل کیا گیا جو کہ ہلالِ احمر پنجاب کے تھیلیسیمیا سنٹرمیں زیرِ علاج بچوں کو لگایا گیاجبکہ رواں سال 781تھیلیسیمیا کے بچوں کو صحت مند خون کی منتقلی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -