پاک افواج نے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا،شفقت محمود

پاک افواج نے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا،شفقت محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود نے سانحہ پشاور( بڈھ بیر پی ایایف ائیر بیس ) میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں اور مسجد میں شہید ہونے والے نمازیوں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے دہشت گردوں کا منصوبہ نا کام بنا دیا ہے ، حملوں سے پاکستان کی عوام اب ڈرنے والی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں جاری پاک افواج کے آپریشن ضرب عضب کو بند کروانا چاہتے ہیں ایسا نہیں ہو سکتا ، ملک سے زیادہ تر دہشت گردوں کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناکام حملو ں سے پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور عوام افواج پاکستان کے سا تھ کھڑی ہے ،پاک فوج اور رینجر ز دہشت گردی جڑ وں سے ختم کرنے میں مصروف ہیں ، اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستا ن امن کا گہو رہ ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پاک فوج ، رینجرز ،عوام سمیت قانو ن نا فذکرنے والے اداروں کی قربا نیا ں رائیگا ں نہیں جا ئیں گی دہشت گر دکبھی بھی اپنے مقصد میں کامیا ب نہیں ہو ں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -