حکومت سرحد پر بھارتی جارحیت کو اقوام متحدہ میں اٹھائے،کامران سیف

حکومت سرحد پر بھارتی جارحیت کو اقوام متحدہ میں اٹھائے،کامران سیف

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے سرحدی بارڈر نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے3پاکستانیوں کی شہادت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کررہا ہے اور سرحدی بارڈر پر فائرنگ اس کا معمول بن چکا ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اس لیے پاکستان اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت اور امن کی خواہش ترک کرکے بھارت کے جارحانہ رویہ کا اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ بھارت جنگی جنون سے باز رہے اور اپنے ان کروڑوں عوام کی خدمت کرے جوخط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں انہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جوابی کارروائی اور اقداما ت کو سر ا ہا جس کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے خلاف پوری پاکستانی قوم افواج کے ساتھ اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -