حکومت زخیرہ اندوزی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

حکومت زخیرہ اندوزی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی،عابد صدیقی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے پنجاب حکومت کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں عید الااضحی کے قریب آتے ہی مہنگائی اور گرانفروشی اپنے عروج پر ہے عوام ناقص اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں پرائس کنٹرول اور کنزیومر کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہی ہیں ذخیرہ اندوز مافیا نے بھی سر اٹھا لیا ہے اور پھل، گوشت، سبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا کر کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں منافع خوروں نے عوام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے اور انہیں بچانے والا کوئی نہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناکامیاں کھل کر سامنے آ چکی ہیں۔

لیکن حکمرانوں کے حواری ابھی بھی سب اچھا کا ٹنڈورا پیٹ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -