تعلیم ہی پاکستان کے مستقبل کوبدل سکتی ہے، میاں عبدالرحمان

تعلیم ہی پاکستان کے مستقبل کوبدل سکتی ہے، میاں عبدالرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)سپیرئیر گروپ کارپوریٹ آفس میں ریوارڈز فار پرفارمنس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین دی سپیرئیر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن تھے جبکہ پروفیسر چوہدری عبدالخالق، پروجیکٹ ڈائریکٹر رانا عدیل ممتازبھی موجود تھے۔ ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ نویدالرحمن کو بہترین پرفارمنس پر 1800cc ٹویوٹا گرینڈی کار کا تحفہ دیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپیرئیر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے سپیرئیر ٹیم کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور بالخصوص نویدالرحمن کو لاہور سے رحیم یار خان تک سپیرئیر گروپ آف کالجز کی شاندار کارکردگی پر شاباش دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیرئیر گروپ نہ صرف تعلیم کے میدان میں بلکہ میڈیا اور میڈیکل جیسے شعبہ جات میں لاکھوں طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی پروفیشنل سہولیات مہیا کررہا ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا پاکستان کا مستقبل تابناک بنانے کے لیے تعلیم ہی واحد سہارا ہے۔