فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت عید الاضحی پرلاکھوں لوگوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت عید الاضحی پرلاکھوں لوگوں تک قربانی کا گوشت ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تحت اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر کروڑوں روپے مالیت کے جانور قربان کر کے لاکھوں لوگوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا۔ حسب سابق ورثاء شہداء، غرباء و مستحقین سمیت سیلاب زدگان میں بھی قربانیاں کی جا رہی ہیں۔ اس مقصد کیلئے ملک بھر میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضاکار قربانی مہم میں حصہ لیں گے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سکردو، گلگت، چترال، لیہ ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ،راجن پور،گھوٹکی،پنوں عاقل ودیگرعلاقوں میں بھی متاثرین کیلئے قربانیاں کر کے گوشت تقسیم کیا جائے گا۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف قربانی مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ حافظ عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں قربانیاں کی گئیں۔ اس سال بھی بڑے پیمانے پر قربانی پروجیکٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پچھلے سال تھرپارکر اور بلوچستان میں قربانی مہم کے دوران کچھ علاقے رہ گئے تھے۔ اس سال پورے بلوچستان میں قربانیاں کی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -