ڈاکٹر سید وسیم کی ائیرفورس کے کیمپ پر حملے کے خلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

ڈاکٹر سید وسیم کی ائیرفورس کے کیمپ پر حملے کے خلاف قراردادپنجاب اسمبلی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے پشاور میں ائیرفورس کے بیس کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کے خلاف قراردادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ’’یہ ایوان ائیرفورس کے بیس کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔نیز جماعت اسلامی دہشت گردی کی جنگ میں حکومت اورفوج کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔علاوہ ازیں ڈاکٹر سیدوسیم اختر نے کہاکہ پشاور میں ائیرفورس کے بیس کیمپ پر حملے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔ایسے ملک دشمن افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سیکیورٹی فورسزکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں عظیم تر ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ پشاور ائیربیس کیمپ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں بیرونی ہاتھ کوخارج ازامکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔
دہشتگردی کے اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد کاآغازہوا ہے اس وقت سے ملک دشمن اندرونی وبیرونی طاقتیں پاکستان میں حالات خراب کرنے کیلئے پھرسے سرگرم ہوچکی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت سمیت پوری قوم متحد ہوکر اندرونی وبیرونی دہشتگردعناصر کامقابلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے اوردیگر خطرات سے نمٹنے کے لئے حکومت داخلہ وخارجہ پالیسیوں کااز سرنوجائزہ لے اور قومی مفادکوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔