طاہر القادری کی پشاور حملے کی مذمت،بیگناہوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس

طاہر القادری کی پشاور حملے کی مذمت،بیگناہوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بچانے کیلئے کرپشن کے سیاسی ایٹم بم ناکارہ بنائے جائیں۔ لنگڑی جمہوریت کسی مرض کی دوا نہیں۔معاشی دہشت گردی کا خاتمہ قومی ایکشن پلان کا حصہ ہے، 150 بڑی مچھلیوں اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے۔اجلاس میں پشاور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور بے گناہ افراد کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کرنے والے فورسز کے افسران کو ان کی جرأت و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو بارہا مطلع کیا گیا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ریاستی مشینری استعمال کررہی ہے اسے روکا جائے لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔

مزید :

صفحہ آخر -