بجلی کی طلب میں کمی سے شارٹ فال بھی کم ہو گیا

بجلی کی طلب میں کمی سے شارٹ فال بھی کم ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی سے شارٹ فال مزید کم ہو گیا ۔ شارٹ فال میں کمی سے مرمت کے نام پر بجلی کی بندش میں کمی کی گئی ۔ انڈسٹریز کے لئے بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہی رہا ۔ ملک کے کئی شہروں میں گرمی کی شدت میں کمی سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19470 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13640 میگا واٹ رہی ۔

مزید :

صفحہ آخر -