مجلس وحدت المسلمین کی بڈھ بیرمیں پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی مذمت

مجلس وحدت المسلمین کی بڈھ بیرمیں پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی مذمت

  

لاہور( سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے منطقی انجام تک پہنچنے تک جاری رہنا چاہئیے،دہشت گرد اور ان کے حواریوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دراصل انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں،جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں،طالبان ،داعش،النصرہ اور بوکوحرام اسلام دشمن صہیونی آلہ کار ہیں جو اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں ،انہوں نے نمازیوں ،پاک فوج اور پی اے ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادور سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خاک میں ملادیے،انشااللہ ہمارے پاک شہیدوں کے لہو رائیگاں نہیں جائے گا،ان کی یہ قربانی وطن عزیز کی سلامتی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -