امریکی قونصل جنرل کی چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلویزسے ملاقات
لاہور(خبر نگار خصوصی)گزشتہ روز امریکی قونصل جنرل زیکری وی ہارکن رائیڈر نے پاکستان ریلویزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور سے ملاقات کی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک گھنٹے کی اِس طویل ملاقات میں امریکی قونصل خانے کے سیاسی و اقتصادی شعبے کے انچارج ایرک مارٹینی اور ریلوے کے اعلیٰ افسران، جنرل منیجر مینٹیننس اینڈ سروسز اسد احسان، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالبنی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت چغتائی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشیداور چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن بشارت وحیدبھی موجود تھے۔ اس موقع پر موجودہ حکومت میں ریلوے کی بحالی و ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے امریکی کمپنی سے 55لوکوموٹیوز کی خریداری کے معاہدے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے مستقبل میں ریلوے کے مختلف منصوبوں میں تکنیکی معاونت ، ٹیکنالوجی ٹرانسفراور سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی بات کی۔
ملاقات