بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف جنگ لڑرہا ہے،سینیٹر ساجد میر

بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف جنگ لڑرہا ہے،سینیٹر ساجد میر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ اور مسجد میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہیں۔ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔ تاہم دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم سیاسی وعسکری قیادت کے ساتھ ہے۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم متزلزل نہیں ہو سکتا۔ دہشت گرد اسلام ،ملت اسلامیہ اور پاکستان کے دشمن ہیں۔میاں منظور احمد وٹو ،صدر پیپلز پارٹی پنجاب ‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب میاں محمد ایوب اور پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر علامہ محمد یوسف اعوان نے پشاور کے قریب دہشتگردوں کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اور بھی زیادہ مضبوط ہونگے۔ انہوں نے پاک فوج، اےئرفورس اور کیپٹن اسفندیاربخاری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشتگردوں کا صفایا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے شہداء کے ورثاء سے پیپلز پارٹی پنجاب کی طرف سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔

سینیٹر ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -