پروفیسر ڈاکٹر کو دفتر میں بند کرنیوالے 2ڈاکٹرپی جی ٹریننگ کیلئے نا اہل قرار

پروفیسر ڈاکٹر کو دفتر میں بند کرنیوالے 2ڈاکٹرپی جی ٹریننگ کیلئے نا اہل قرار

  

لاہور(جنرل رپورٹر) کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یو نیورسٹی اورمیو ہسپتال کے شعبہ بچہ میڈیکل کے چیئرمین پروفیسر لئیق کو ان کے دفتر میں بند کرنے والے دو ڈاکٹروں پر الزامات ثابت ہونے پر پی جی ٹریننگ کیلئے نا اہل قرار دیا گیا ہے اوران کے تین سال کیلئے یونیورسٹی میں سپیشلائزیشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔نا اہل ہو نے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر انعام اللہ برکی اور ڈاکٹر عمیر رانا شامل ہیں۔مذکورہ ڈاکٹروں نے شعبہ بچہ میڈیکل کے سربراہ پروفیسر لئیق کو ڈیڑھ ماہ قبل اپنے مطالبات کے حق میں انہیں ان کے دفتر میں بند کر دیا تھا ۔جس کے خلاف پروفیسرز نے احتجاج کیا تھا۔جس پر وائس چانسلرپروفیسر فیصل مسعود نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی ۔اورتحقیقات میں مذکورہ ڈاکٹروں پر الزام ثابت ہو گیا اور تحقیقاتی ٹیم نے وی سی کو سفارش کی تھی کہ پروفیسر کو کمرے میں بند کرنے والے ڈاکٹر انعام اللہ برکی اورڈاکٹر عمیر رانا کی پی جی ٹریننگ معطل کر دی جائے ،جس پر گزشتہ روز انہوں نے عملدرآمد کا نوٹیفیکیشن جا ری کردیا۔جس کے مطابق ڈاکٹر انعام اللہ برکی کی پی جی ٹریننگ 3سال جبکہ ڈاکٹر عمیر رانا کی ٹریننگ کو 2سال کیلئے منسوخ کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -