حکومتی وزرائحلقہ میں درپردہ نواز لیگ کی انتخابی مہم چلارہے ہیں ،عبدالعلیم خان

حکومتی وزرائحلقہ میں درپردہ نواز لیگ کی انتخابی مہم چلارہے ہیں ،عبدالعلیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے این اے 122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں وفاقی اور صو بائی وزراء درپردہ نواز لیگ کی انتخابی مہم چلارہے ہیں لیکن حکمران خاطر جمع رکھیں ان کی اڑھائی برسوں کی کارکردگی سے مایو س عوام دوبارہ انہیں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے اور انشاء اللہ کامیابی دوبارہ بھی عمران خان کی ہی ہو گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرے خلاف الزامات لگانے کیلئے لاہور شہر سے کوئی رکن اسمبلی تیار نہیں ہوا، اسی لیے نواز لیگ کو میرے خلاف من گھڑت الزامات کی پریس کانفرنس کے لیے کراچی ،اسلام آباد اور فیصل آباد سے اپنے تنخواہ داروں کو امپورٹ کرنا پڑا ،این اے122اور پی پی 147کے علاقوں واشنگ لائن ایریا، بیل احاطہ اور علامہ اقبال روڈ پر ڈور ٹو ڈور مہم میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی نے کہا کہ 8سال بعد سردار ایاز صادق اور محسن لطیف کو اچانک اس حلقے کے عوام کا کیسے خیال آگیا؟ کیا وہ عوام کو بتانا پسند کریں گے کہ اس حلقے میں سرکاری ہسپتالوں ،تعلیمی ادروں اور پینے کے پانی کی کیا صورتحال ہے؟
انتخابی مہم

مزید :

صفحہ آخر -