آصف زرداری کاپارٹی رہنماء نجم الدین خان کے صاحبزادے کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

آصف زرداری کاپارٹی رہنماء نجم الدین خان کے صاحبزادے کے قاتلوں کی گرفتاری ...

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی لیڈر نجم الدین خان کے صاحبزادے راحت اللہ خان پر بدھ کے روز حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ بدھ کے روز اپردیر میں راحت اللہ خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ نجم الدین خان کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور ماضی میں دیر میں پارٹی رہنماؤں پر حملے ہوئے ہیں اور انہیں شہید کیا گیا ہے۔ نجم الدین خان اپر دیر میں پی کے 93 میں ضمنی انتخابات میں بہت متحرک تھے جہاں سے پارٹی کے نامزد امیدوار نے خیبرپختونخواہ کی حکومت کے اتحاد کو شکست سے دوچار کریا۔ سابق صدر نے اس حملے کی تحقیقات حملہ آوروں کی گرفتاری اور نجم الدین خان کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -