ایف بی آر کا چھاپہ، الیاس سٹیل ملز کے مالک کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

ایف بی آر کا چھاپہ، الیاس سٹیل ملز کے مالک کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

  

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے الیاس سٹیل ملز کے مالک کی گرفتاری کے لئے بند روڈ پر چھاپہ مارا مگر سٹیل مل کے مالک کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔الیاس سٹیل ملز کے مالک کے ذمہ انکم ٹیکس کی مد میں چار کروڑ دس لاکھ روپے واجب الادا ہیں ۔ ملز کے سال 2008 کے حسابات کے آڈٹ کے بعد الیاس سٹیل ملز کے ذمہ یہ رقم واجب الادا ہوئی ہے ۔ مالک کی گرفتاری کے لئے کارروائی ایف بی آر کے لاہور ریجنل کے ائی اینڈ بی زون کی جانب سے کی گئی ۔

ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -