پلاٹ خوردبرد مقدمہ، اداکارہ میرا کی والدہ کے کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی

پلاٹ خوردبرد مقدمہ، اداکارہ میرا کی والدہ کے کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن پرویز علی شاہ نے پلاٹ کی خوردبرد کے مقدمہ میں ملوث اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ کیس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے شفقت زہرہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔اینٹی کرپشن نے کاہنہ کا ایک پلاٹ جعل سازی سے ہتھیانے کے الزام میں اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ اور دیگر چار ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ چالان میں شفقت زہرہ ضمانت پر ہیں اور ان کے خلاف عظمت علی نے پرچہ درج کرا رکھا ہے۔ عدالت میں گواہوں نے بیانات قلمبند کروانے تھے لیکن شفقت زہرہ پیش نہ ہوئیں۔ شفقت زہرہ نے اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھجوا دیا جس پر عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو بھی ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر گواہ پیش کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -