قتل کے 2مجرموں کوعمرقید اور5،5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

قتل کے 2مجرموں کوعمرقید اور5،5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

  

  لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج منیراحمد خان نے قتل کے 2مجرموں وحید منوراورظہیرمنورکوعمرقید اور5،5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ہے جبکہ یہ رقم مقتول کے ورثا کو اداکرنے کا حکم دیاگیاہے۔عدالت میں تھانہ شفیق آباد پولیس نے محمد آصف کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم وحید منور،ظہیرمنور،شاہدعرف منااورطالش کے خلاف 2004ء میں قتل کاچالان پیش کیا۔عدالت میں چالان آنے پرفاضل جج نے باقاعدگی سیسماعت کی اوردوملزمان وحیدمنوراورظہیرمنورپرجرم ثابت ہونے پردونوں کو عمرقید اور5،5لاکھ روپے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیاہے جبکہ 2 ملزمان شاہد عرف منا اور طالش کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیاہے۔ فیصلے کے بعد پولیس نے دونوں مجرموں کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -