قتل کے مقدمہ میں عمرقید کی سزاملنے پرمجرم پولیس کوچکمہ دے کر عدالت سے فرار

قتل کے مقدمہ میں عمرقید کی سزاملنے پرمجرم پولیس کوچکمہ دے کر عدالت سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) قتل کے مقدمہ میں عمرقیداور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزاملنے پرمجرم پولیس کوچکمہ دے کرسیشن عدالت سے فرارہوگیا۔ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمدورک کی عدالت میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے محمدافضال کوقتل کرنے کے الزام میں ملزم غلام جیلانی،کاشف عرف کاشی،عمران خان اوروقاص کے خلاف 2010ء میں چالان پیش کیا۔مقدمے کے دوملزمان عمران اوروقاص مفرورہوگئے جس کے بعدعدالت نے انہیں اشتہاری قراردے دیا۔غلام جیلانی اورکاشف عدالت میں پیش ہورہے تھے اوردونوں ضمانت پرتھے۔پبلک پراسکیوٹرمحمدبشیرخان نے گواہوں کے بیانات قلمبندکرائے،وکلاء کی بحث کے بعدغلام جیلانی پرجرم ثابت ہوگیاجس پرعدالت نے عمرقیداور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی۔عدالت نے کاشف عرف کاشی کوشک کافائدہ دے کربری کردیا۔فیصلے کے بعدغلام جیلانی پولیس کوچکمہ دے کراحاطہ عدالت سے فرارہو گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کوحکم دیاکہ ملزم کوفوری گرفتار کیاجائے۔