قوم دہشتگردوں کے عزائم کو پورا نہیں ہونے دے گی،انجینئر یاسر گیلانی

قوم دہشتگردوں کے عزائم کو پورا نہیں ہونے دے گی،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دہشت گردی کے واقعے شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ چند عناصر امن کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم ان کے عزائم کو پورا نہیں ہونے دے گی، ملک مزید دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک میں امن ہونا بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصافشاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشر یعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، ملک امتیاز احمد، منور بٹ، رانا طالب حسین، چوہدری شاہد مختار اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -