عظیم کاٹن انڈسٹریز اوکاڑہ کے مالک کی درخواست ضمانت خارج

عظیم کاٹن انڈسٹریز اوکاڑہ کے مالک کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیر احمد نے زخموں پر لگائی جانے والی روئی جعلی تیار کرنے کے کیس میں ملوث عظیم کاٹن انڈسٹریز اوکاڑہ کے مالک عظیم قاسم کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ملزم نے لاہور ڈرگ کورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کیا عدالت میں وکلا نے طویل بحث کی جس کے بعد عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔