پٹواری 12ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ گیا

پٹواری 12ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ گیا
 پٹواری 12ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے نمائندے سے)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور کے سرکل آفیسر سید زبیر اخلاق نے سیٹلمنٹ موضع رنگیل پورہ میں تعینات پٹواری مختار انجم کو 12ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ہتھکڑیاں لگا دیں ،مزید معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پٹواری مختار انجم جمیل احمد نامی شہری کو ایگری کلچرل کی پاس بک مہیا کرنے کے بدلے 20ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا تھا جو کہ شہر ی نے منت سماجت کے بعد بارہ ہزار پر قائل کیا اور محکمہ اینٹی کرپشن میں اس حوالے سے ایک درخواست بھی جمع کروا دی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور طارق محمود کی ہدائت پر ریڈ پارٹی تشکیل دی گئی جس میں سید زبیر اخلاق کے زیر نگرانی مذکورہ پٹواری کو 12ہزار روپے روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ہتھکڑی لگا دی ہے ۔