مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان برادری کا بھلا کیا،میاں عرفان

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ کسان برادری کا بھلا کیا،میاں عرفان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے یہ ملک اس میں بسنے والے عوام اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ یہ سرزمین انتہائی زرخیز ہے یہاں کا پانی میٹھا اور باسی جفاکش ہیں ا سکے ساتھ ساتھ یہاں دنیا کا بہترین نہری سلسلہ موجود ہے جس کی نہروں کی کل لمبائی ہزاروں کلو میٹر پر محیط ہے گندم اور چاول اس ملک کی دو نقد آور فصلیں ہیں جن سے کسان برادری کا روزگار وابسطہ ہے یہ دو فصلیں انتہائی اہم اور نقد آور ہیں لہذا یہ فصلیں کاشت کرنے والے کسان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔ اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کسان برادری کا بھلا کیا ہے اور ان کی فلاح کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس سال بھی گندم اور کپاس کے کاشتکاروں کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف سہولتیں دی گئی ہیں اس حوالے سے حکومت کے اقدامات نے کسانوں میں ایک نیا حوصلہ اور ولولہ پیدا کیا ہے۔

عالمی منڈی میں چاول کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے اور کسانوں کو نئی فصل کی آمد پر دشواری کے پیش نظر حکومت کی جانب سے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے چھوٹے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ امدادی رقوم ادا کی جائے اور یہ رقم ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبے پر چاول کاشت کرنے والے کسانوں کو دی جائے گی۔

اس سکیم پر مجموعی طور پر 20 ارب روپے خرچ ہوں گے جو صوبائی حکومتیں اور وفاق مساوی طور پر برداشت کرے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -