پاکستان علماء کونسل کی طرفسے پشاور ایئر بیس پر حملے کی بھرپور مذمت

پاکستان علماء کونسل کی طرفسے پشاور ایئر بیس پر حملے کی بھرپور مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان علماء کونسل پشاور ائیر بیس حملے کی شدید مذمت کرتی ہے دہشتگردی خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے قائدین مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا اسداللہ فارو ق ،مولانا حافظ محمد امجد،مولانا شبیر احمد عثمانی نے پشاور میں ایئر فورس بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں پوری قوم دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے فوج کے ساتھ ہے بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والوں کا اسلام اورپاکستان سے کوئی تعلق نہیں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ہدایت پر صوبائی صدر بلوچستان مفتی عبد الوحید کی قیادت میں علماء کے وفد نے لیڈری ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔