بدامنی سمیت تمام مسائل ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں،میاں مقصود

بدامنی سمیت تمام مسائل ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں،میاں مقصود

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اس وقت پائی جانے والی بے سکونی ، بدامنی اور ہمارے مسائل کی اصل وجہ ہمارے اپنے اعمال ہیں ا ن خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ں نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کا میابی و کا مرانی کے لیے مطلوبہ اوصاف کا ہونا بہت ضروری ہے فطرت کے اصول بدلا نہیں کرتے لہٰذ ا نظام فطرت ہے کہ کوشش و جدو جہد کے نتیجے میں ہی اللہ کی طرف سے اعانت و مدد ملتی ہے اس لئے ان صفات کو انسان اپنے اندر پرورش پا کر اپنے رب کا انسان مطلوب بن جاتا ہے یہ عمل انسانی زندگی کو شعور حیات عطا کرتا ہے جس بنا پر وہ خلیفۃ اللہ فی الارض اور اشرف المخلوقات کے بلند مرتبہ پر فائز ہو جاتا ہے یہ مقام ومرتبہ اسے اس مشن کا وارث بنا دیتا ہے ،جو خیر الانعام بنی مہربان حضرت محمد ﷺ کا مشن اور ورثہ ہے۔

اس مقصد عظیم کے حصول کے لیے مسلسل محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ انسان فطری طور پر کمزور واقع ہوا ہے وہ اپنے لیے درست اور غلط کا انتخاب نہیں کر سکتا ۔

یہی وجہ ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے ایک جانب مذہب تخلیق کیا اور دوسری جانب انبیا ء و مرسلین کا سلسلہ قائم ہے ، مذہب کی ضرورت اس لیے تھی کہ انسان گمراہ نہ ہو اور اندھیروں میں نہ بھٹکے اور انبیا ء و مرسلین کی ضرورت اس لیے تھی کہ انسان یہ نہ کہے کہ مذہب اچھا ہے مگر اس پر عمل ممکن نہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے اعمال و کردار سے اپنے رب سے خصوصی تعلق کو قائم و مضبوط کر سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -