گجر پورہ ،نوسربازوں نے 60سالہ نامعلوم شخص کی جان لے لی

گجر پورہ ،نوسربازوں نے 60سالہ نامعلوم شخص کی جان لے لی

  

لاہور(کرائم سیل)گجر پورہ کے علاقہ مقا می پارک سے نا معلوم 60سالہ شخص کی لاش بر آ مد ہو نے پر لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ۔اطلاع ملنے پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو شنا خت نہ ہو نے پر پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال کے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی کا آ غاز کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کہ چا ئینہ سکیم کے قریب واقع پی ایچ اے کی پارک میں مقا می لوگوں نے 60سالہ شخص کو بے ہو شی کی حالت میں دیکھ کر ایس ایچ او گجر پورہ کو اطلاع دی پو لیس نے فوری نا معلوم شخص کو میو ہسپتال طبی امداد کے لئے لے جا یا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او اشتیاق کے مطا بق متو فی کی شنا خت نہ ہو ئی ہے ورثا کی تلاش جاری ہے متو فی کو نوسر باز نے نشہ آ ور اشیا کھلا کر ہلاک کیا ہے اور اس کی جیب سے کو ئی شنا خت نہ ملی ہے ہم تفتیش کر رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -