چھانگا مانگا:ٹیچر نے ٹیوشن نہ پڑھنے پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

چھانگا مانگا:ٹیچر نے ٹیوشن نہ پڑھنے پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

  

چھانگا مانگا(نامہ نگار)گورنمنٹ ھائی سکول چھانگامانگاکے سائنس ٹیچرلیاقت علی شاکر نے نہم کلاس کے طالب علم اسامہ طارق کے ٹیوشن نہ پڑھنے پر تشدد کانشانہ بنایا اسامہ طارق کو آدھاگھنٹہ تک کان پکڑا کر چھڑیوں، تھپڑوں ، گھونسوں اور ٹھڈوں سے مارتا رہا۔ اسامہ طارق کے والد طارق محمود نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسٹر لیاقت شاکر پہلے بھی بیٹے کو تنبیہ کرتا رہا ہے کہ ٹیوشن میرے پاس پڑھوورنہ فیل کر دیا جائے گا۔ جبکہ میرا بیٹا اسامہ طارق اپنے تایا سائنس ٹیچر خلیل الرحمن ثاقب کے پاس پڑھتا ہے۔ میرے معصوم بچے پر ٹیچر لیاقت علی شاکر نے بلاوجہ تشدد کیا ہے۔ بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشان موجود ہیں۔ایسے ظالم ٹیچر کو سکول سے فارغ کیا جائے۔

جبکہ اڈہ مینیجر ملک عبداﷲ نے کہا کہ ماسٹر لیاقت علی کو فوراً سکول سے نکالا جائے ورنہ روڈ بلاک کر کے سخت احتجاج کریں گے۔جبکہ سائنس ٹیچر لیاقت علی شاکر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈسپلن توڑنے پر تشدد کیا ہے۔ کوئی بھی ڈسپلن توڑے گا تو سزا ضرور دوں گا۔ ٹیوشن والی بات جھوٹ ہے۔

مزید :

علاقائی -