عید اور محرم کی سکیورٹی کے ساتھ سٹریٹ کرائم روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نواز مروت
لاہور (کرائم سیل) ایس پی صدر زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت کے مطابق عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے اورصد ر ڈویژن کے رہائشیوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ہر تھانے کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن ہوگا ۔بازاروں،مارکیٹوں اور اہم شاہراؤں پر گشت کو بڑھایا جائے گا۔عیدالاضحی اور محرم الحرام کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کی شرح کو بھی روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔لوکل باڈیز الیکشن کے دوران کسی بھی پارٹی کی طرف سے تصادم برداشت نہیں کیا جائے گا ۔غیر قانونی اسلحہ مہم کو تیز کیا جائے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آج صدر ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پرصدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ایس پی صدر ڈویژن زاہد نواز مروت نے کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روکنے کے لئے متعلقہ ایس ایچ او ز اور ڈی ایس پیزکو ہدایات جاری کیں اور انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈویژن میں کار اورموٹر سائیکل چوری روکنے کے کئے سپیشل سکواڈ تیار کی گئی ہے جو صدر ڈویژن کی اہم شاہراؤں پر گشت کرے گی اور کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی شرح میں کمی لانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔