طیب حفیظ چیمہ کا عارضی بکر منڈیوں کا دورہ،پارکنگ اورٹریفک مسائل کاجائزہ لیا

طیب حفیظ چیمہ کا عارضی بکر منڈیوں کا دورہ،پارکنگ اورٹریفک مسائل کاجائزہ لیا

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے لگائی گئی عارضی بکر منڈیوں کا وزٹ کیا۔ انہوں نے قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے آنیوالوں کی گاڑیوں کی پارکنگ اور گرد و نواح میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او نے ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے لگائی گئی عارضی بکر منڈی سگیاں اورشاہ پور کانجراں کاوزٹ کیا۔طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم بکرمنڈیوں کا باقاعدگی سے راؤنڈ لیں گے۔ سرکل افسران اور سیکٹر انچارجزمنڈیوں اور گردونواح میں رانگ پارکنگ کی انسدادی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔ سی ٹی او نے شہریوں کو ہدایت کی کہ خریداری کیلئے آئیں تو مقررہ جگہ کے علاوہ اپنی گاڑی ہرگز پارک نہ کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے ۔شہری کسی بھی شکایت یا تجویز کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

مزید :

علاقائی -