نشترکالونی،خاتون منشیات فروش ساتھی سمیت گرفتار،لاکھوں مالیت کی شراب برآمد

نشترکالونی،خاتون منشیات فروش ساتھی سمیت گرفتار،لاکھوں مالیت کی شراب برآمد

  

لاہور(کرائم سیل)نشترکالونی پولیس نے فارمانائیٹ ہاؤسنگ سکیم کے علاقہ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش سیف اور نجمہ بی بی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 150بوتلز شراب اور کرولاگاڑی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کوشہر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے مختلف تھانوں کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور ان کو منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیا۔ ایس ایچ اونشتر کالونی آصف ذوالفقارنے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے فارمانائیٹ ہاؤسنگ سکیم کے علاقہ میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش سیف اور نجمہ بی بی کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان اسلام آباد سے براستہ موٹروے لاہور شراب لے کر آتے اور لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ملزمان

کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کیپٹن (ر)مستنصر فیروزنے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او نشتر کالونی آصف ذوالفقار اور ان کی ٹیم کونقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -