ہنجروال،30سالہ شخص پراسرار طور پر گھر میں جاں بحق
لاہور(کرائم سیل) ہنجروال میں 30سالہ شخص پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق 30سالہ محمد حسان گزشتہ روز پر اسرار طور پر گھر میں مردہ پا یا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کی۔جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔