ڈ یفنس،گھریلوملازمہ پر تشددکی ملزمہ کوتھانہ میں پروٹوکول دیا جانے لگا

ڈ یفنس،گھریلوملازمہ پر تشددکی ملزمہ کوتھانہ میں پروٹوکول دیا جانے لگا

  

لا ہور (کرا ئم سیل )ڈ یفنس اے میں کم سن ملا زمہ کوتشد د کا نشانہ بنا نے والی خا تو ن کو تھانہ میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جانے لگا۔ بعد ازاں ویمن تھانہ ریس کورس منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق فیصل آباد کی ر ہائشی گیارہ سالہ رانی نے ڈ یفنس میں امبر کے گھر تین ماہ قبل ملازمت اختیار کی تھی جس کا اسے چار ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جا تا تھا۔ متاثر ہ بچی کے مطابق امبر اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔گزشتہ روز مالکن کے تشدد کرنے پر رانی جان بچانے کی خاطر گھرسے بھاگ نکلی ۔جس پر اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلا ع کی ۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے کمسن رانی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرتے ہوئے ملزمہ امبر کو حراست میں لے لیا ۔ملزمہ کوتھانہ میں وی وی آئی پی پروٹو کو ل دیا جاتا رہا جبکہ تفتیشی افسر اے ایس آئی رفاقت اسے کافی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء پیش کرتا رہا ۔بعد ازاں ملزمہ کو ویمن تھانہ میں منتقل کر دیا گیا۔بچی پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -