ننکانہ:دریائے راوی میں تین طالب علم ڈوب گئے،1جاں بحق

ننکانہ:دریائے راوی میں تین طالب علم ڈوب گئے،1جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)دریائے راوی میں نہاتے ہوئے تیسری جماعت کے تین طالب علم ڈوب گئے ، ایک طالب علم جاں جبکہ مقامی لوگوں نے دو بچوں کو زندہ نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں ٹھٹھہ رنیرہ کے رہائشی سلطان عرف سولا کا 8سالہ بیٹا شکیل عباس جو کہ گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ رنیرہ میں تیسری جماعت کا طالب علم تھا جمعہ کے روز سکول سے جلدی چھٹی ہوجانے کے باعث گھر جانے کی بجائے اپنے دیگر دو طالب علم ساتھیوں کے ہمراہ دریائے راوی میں نہانے چلا گیا جہاں پر دریائے راوی کے کنارے نہاتے ہوئے تینوں طالب علم دریا میں ڈوب گئے مقامی لوگوں نے دیکھ کر بروقت دریائے میں چھلانگیں لگا کر دو طالب علموں کو باہر نکال لیا جبکہ 8سالہ شکیل عباس پانی کی لہروں میں غوطے کھاتا ہوا دریائے میں ڈوب گیا اطلاع پاکر ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی غوطہ خور ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے شکیل عباس کی نعش کی تلاش شروع کردی ہے مسلسل 6گھنٹے کی تلاش کے باوجود بھی بچے کی نعش نہ مل سکی ہے۔

مزید :

علاقائی -