کامونکے:معمولی تنازع پر 5افراد کا شہری کے اہلخانہ پر تشدد

کامونکے:معمولی تنازع پر 5افراد کا شہری کے اہلخانہ پر تشدد

  

کامونکے(نمائندہ پاکستان)خاتون سمیت پانچ افراد نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز معمولی تنازعہ پر نواحی گاؤں حمید پور خورد کے معظم علی عرف ٹنڈا ،محمد انور،فیض احمد،انعام الرحمن اور رفعتہ بی بی نے گھر میں گھس کر گاؤں کے محمد منشاء اسکی بیوی نسیم بی بی ،بیٹی فرحت بی بی ،بیٹوں شمشاد علی اور افتخار احمد کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -