حافظ آباد:کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 پٹواری گرفتار

حافظ آباد:کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 پٹواری گرفتار

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن حافظ آباد نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 پٹواریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سکھیکی کا پٹواری حیات محمد زمین کے فراڈ کے مقدمہ میں مفرور چلا آرہا تھا۔ سرکل آفیسر رانا محمد رمضان نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ شہزاد سعید کی ہدایت پر چھاپہ مار کر پٹواری حیات محمد کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب جوڑیانوالہ (کسوکی) کے حلقہ پٹواری محمد اسلم کو کرپشن کیس میں سپیشل جج اینٹی کرپشن گوجرانوالہ راجہ اخلاق حسین کی جانب سے ایک ماہ کی قید کی سزا سنائے جانے پر اسے گرفتار کرکے جوڈیشل لاک اپ پنڈی بھٹیاں میں بند کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -