ننکانہ: گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری

ننکانہ: گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری

  

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دو ملزمان گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ تفصیلات کیمطابق محلہ رحمانیہ ننکانہ صاحب کا رہائشی محمدندیم اپنی دوکان سے گھر آیا اور اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر اندر چلا گیا جب وہ باہر آیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لیجاچکے تھے محمدندیم نے جب اہل محلہ سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ دو ملزمان اسد حیات اور عبدالمنان اس کی موٹر سائیکل لیجارہے تھے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے محمد ندیم کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے۔

مزید :

علاقائی -