ننکانہ :ٹریفک کے مختلف حادثات میں چھ افراد شدید زخمی

ننکانہ :ٹریفک کے مختلف حادثات میں چھ افراد شدید زخمی

  

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹریفک کے مختلف حادثات میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بی بی جان ملز ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکراجانے کے باعث 45سالہ محمد اعظم شدید زخمی ہوگیا۔ ننکانہ مانانوالہ روڈ پر واقع گاؤں کھیپ والی سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 35سالہ ولی محمد شدید زخمی ہوگیا۔ گاؤں جسلانی موڑ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 22سالہ عمران شدید زخمی ہوگیا۔ ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع کوٹ حسین سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 24سالہ مدثر اور 26سالہ محمد رفیق شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں بابا سی این جی پمپ شاہکوٹ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل رکشہ کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 25سالہ عباس علی شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -