بچیکی:دیور نے بھابی کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

بچیکی:دیور نے بھابی کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بچیکی(نامہ نگار)لین دین ے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی بھاوج کو قتل کر دیاتفصیلا ت کے مطابق تھانہ بڑا گھر کے علاقہ قلعہ روپ سنگھ میں محمد ایوب کی 9 ماہ قبل اقراء پروین کے ساتھ شادی ہو ئی تھی ۔ایوب کا اپنے بھائی مقبول کے ساتھ 25 ہزار کے لین دین پر تنازع چلا آرہا تھا گزشتہ رات مقبول احمد رقم کا تقاضا کرنے کے لئے ایوب کے گھر گیا تو دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔محمدایوب کی اہلیہ اقراء بی بی نے اپنے دیور مقبول کو تلخ کلامی سے منع کیا تو مقبول احمد اشتعال میں آگیا اوراس نے فائرنگ کر کے اقراء بی بی کو قتل کر دیا ۔پولیس تھانہ بڑا گھر نے محمد ایوب کی مدعیت میں مقبول احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

مزید :

علاقائی -