کامونکے:ڈاکو خاتون سے نقدی ،طلائی زیورات لے اڑے

کامونکے:ڈاکو خاتون سے نقدی ،طلائی زیورات لے اڑے

  

کامونکے(نمائندہ پاکستان)دو مسلح ڈاکو گھر میں موجود اکیلی خاتون کو یرغمال بناکر ہزار روپے نقدی ،طلائی زیورات لوٹ کر فرارہوگئے اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز غلہ منڈی موڑ ایمن آباد کے اشرف محمود کی بیو ی گھر میں اکیلی تھی کہ دومسلح ڈاکو اندر داخل ہوگئے اور خاتون کو یرغمال بناکر سولہ ہزار روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے ۔خاتون کے مزاحمت کرنے پر ڈاکواُسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہوگئے۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -