آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق انار کلی کے علاقہ میں محمد ریاض کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں منور کی دکان میں آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا۔

مزید :

علاقائی -