شمالی چھاؤنی،نشہ کی زیادتی سے 55سالہ شخص ہلاک

شمالی چھاؤنی،نشہ کی زیادتی سے 55سالہ شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم سیل )شمالی چھاؤنی میں کثر ت نشہ نے 55 سالہ ملنگ کی جان لے لی ۔بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاؤنی کے علاقہ جوڑا پل کے قریب واقع بزرگ کے مزار پر 55 سالہ زاہدملنگ بابا رہتا تھا۔ جو وہاں پر اکثر بھنگ کا گھوٹالگا کر نشہ کر تا تھا کہ گزشتہ روز کثر ت نشہ کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی، اور وہ مزار کے احاطے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کی نعش قبضہ میں لے کر مر دہ خانہ میں جمع کروا دی ۔

مزید :

علاقائی -