گجرات:چوری کی وارداتیں،کئی شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

گجرات:چوری کی وارداتیں،کئی شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

  

گجرات (بیورورپورٹ) گجرات میں مختلف واقعات کے دوران 2خواتین اغوا جبکہ چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ‘ نقدی و سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے نواحی علاقے ہنجرا میں سجاد علی کی بیٹی کو نامعلوم وجوہات پر اغوا کر لیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جلالپور جٹاں کے علاقے پنڈی لوہاراں میں بیرون ملک مقیم قیصر بھٹی کی اہلیہ کو نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ملزم جاتے ہوئے زیورات اور نقدی بھی لے اڑاجبکہ چوری کی پہلی واردات تھانہ صدر کھاریاں کے نواحی گاؤں جھنڈو میں ہوئی جہاں نامعلوم چوروں نے محمد عالم کے گھر سے زیورات ‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا سٹی جلالپورجٹاں کے محلہ پاکستانی سے بھکوکی کے رہائشی اعجازکی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے تھانہ صدر گجرات کے علاقے چک کالا میں ریاست علی جٹ کے گھر سے طلائی زیورات ‘ نقدی وغیرہ لوٹ لی گئی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -