حافظ آباد:مویشی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،خطرناک گینگ گرفتار

حافظ آباد:مویشی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،خطرناک گینگ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی۔پی۔او شاکر حسین داوڑ کے حکم پر مویشی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ صدر حافظ آبادپولیس نے مویشی چوروں کی بدنام زمانہ گینگ کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے 25لاکھ روپے مالیتی کی حامل 8راس بھینسیں 5راس گائیں اور 2راس جھوٹیاں برآمد کر لیں۔گرفتار کئے جانے والے مویشی چوروں میں محمد منشاء ، گلزار احمد ، شہزاد احمد ساکنان در گاہی والہ تھانہ علی پور شامل ہیں۔دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں میں تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں اور جلالپور پولیس نے 3اشتہاری مجرمان ، اکرم ولد نصرت رجوکا سکنہ ضلع چنیوٹ ، حق نواز عرف حقو ولد وریام رجوکہ ، ظفر عرف ظفرو ولد فیروز سرگانہ سکنہ ٹھٹھہ سرگانہ ضلع چنیوٹ کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری تعدا د میں اسلحہ برآمد کرلیا۔جبکہ اسی دوران صدر پولیس نے اغواء کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم شوکت علی ولد محمد شریف کھرل سکنہ ٹھٹھہ جو ہدا کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازین کسوکی نے کریک ڈاؤن کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ اوربری شہرت کے حامل مسمیان شاہد عرف شاہدو ولد صدیق تیلی ، ماجد عرف ماجو سکنہ جوریاں کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -