ہربنس پورہ ، جواں سالہ لڑکی گھر میں پراسرار طور پر ہلکا، خود کشی یا قتل؟ بھائی شامل تفتیش

ہربنس پورہ ، جواں سالہ لڑکی گھر میں پراسرار طور پر ہلکا، خود کشی یا قتل؟ ...

  

لاہور (کر ائم سیل )ہربنس پورہ میں خو دکشی یا قتل 22 سالہ جواں دوشیزہ گھر میں مر دہ حالت میں پائی گئی۔پولیس نے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔ رشتہ داروں ،اہل علاقہ اور پولیس نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رشید پارک کے رہائشی عاصم کی 22 سالہ جواں بہن عاصمہ بی بی گزشتہ روز گھر میں اکیلی تھی جبکہ عاصم کام کے سلسلے میں باہر گیا ہو ا تھا۔ جب وہ گھر واپس آیا تو اپنی بہن کو مر دہ حالت میں پاکر بے ہوش ہوگیا ۔ عاصمہ کے جسم پرزخم کے نشان موجود نہیں تھے ۔ ہوش میں آ کرعاصم نے پولیس کو اطلاع دی ۔جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لگتا ہے کہ خاتون کو گلا دبا کر مارا گیا ہے ااور متوفیہ کے بھائی عاصم کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے ۔اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -