صوبائی دارالحکومت: چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت: چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  

لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی میں چورجواد کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے جبکہ اقبال ٹاؤن میں سہیل سے تین لاکھ30ہزار، شفیق آباد مین اعظم سے دولاکھ 56 ہزار، ہربنس پو رہ میں عمران سے دولاکھ 25ہزار،نواب ٹاؤن میں جاوید اور اسکی فیملی سے دولاکھ،لٹن روڈ میں حماد سے ایک لاکھ،مسلم ٹاؤن میں محمد علی سے 95ہزار،غازی آباد میں شاہد سے 50ہزار،اسلام پو رہ میں ثاقب سے 32ہزار اور گارڈن ٹاؤن میں رشید سے 95ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ مصطفی ٹاؤن میں شکیل،نواب ٹاؤن میں ارشد،شفیق آباد میں شہزاد،سمن آباد میں عمیر،مغل پو رہ میں منصور،سول لائن میں رمضان،نواں کوٹ میں ندیم،گلشن راوی میں کامران،غازی آباد میں طارق ہربنس پو رہ میں صادق،مصطفی آباد میں بابر،جنوبی چھاؤنی میں صفدر اقبال ٹاؤن میں ظفر،سہیل اور ثمر کی مو ٹرسائیکلیں اور مسلم ٹاؤن میں شوکت گاڑی چوری کرلی گئی -

مزید :

علاقائی -