شہدا پر قوم کو فخر ہے ، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ، نواز شریف

شہدا پر قوم کو فخر ہے ، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہدہشتگردوں کی بز دلا نہ کا رر وائیوں سے ہما رے حو صلے پست نہیں ہو نگے، کیپٹن اسفند سمیت تما م شہیدوں پر قوم کو فخر ہے ، دکھ کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ، قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ جمعہ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے ، وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی ، پاک فوج کو حکومت اور عوام کی حمایت حاصل ہے ، دہشتگرد اپنے زندہ ہونے کا تاثر دینے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ، جلد دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا ، جبکہوزیراعظم محمد نوازشریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں شہید کیپٹن اسفندیار کے والد سے ملاقات کی۔ تعزیت کی اور ان کے شہید بیٹے کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے کیپٹن اسفندیار شہید کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔قبل ازیں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج بڈھ بیر حملے کے زخمی ہونیوالے افرادکی عیادت کی ۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف،پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف،وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک بھی انکے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے اس موقع پر زخمی ہونیوالوں کی بہادری اور شجاعت کوسراہااورانکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات مہیاکرنے کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملہ دہشت گردوں کی شکست کا ثبوت ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ ان کے منطقی انجام تک جاری رہے گی، وزیر داخلہ نے جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے اس بزدلانہ حملہ کو ناکام بنایا، پاک فوج کے جوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک فوج کے کیپٹن اور دیگر کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملہ دہشت گردوں کی شکست کا ثبوت ہے، دہشت گرد رات کے اندھیرے میں چھپ کر وار کرتے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ ان کے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ ۔

مزید :

صفحہ اول -