دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ، پرویز رشید

دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ، پرویز ...

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے ، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں ، آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ، پرویز رشید نے کہا کہ مسلح افواج کی جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاک فوج کے جوانوں نے حملے کا بھرپور جواب دے کر دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ، کیپٹن اسفند یار اور 16 نمازیوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ۔ وزیر اطلاعات نے کیپٹن اسفند یار اور دوسرے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے ، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں ، آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا

مزید :

صفحہ اول -