کیپٹن اسفندیار بخاری شہید ہاکی کے کھلاڑی ،شمار بہترین افسران میں ہوتا تھا

کیپٹن اسفندیار بخاری شہید ہاکی کے کھلاڑی ،شمار بہترین افسران میں ہوتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(اے این این) بڈھ بیر پاک فضائیہ کیمپ حملے میں فرنٹ لائن پر فوجی دستوں کی قیادت کرنے والے شہید کیپٹن اسفند یار بخاری کا تعلق اٹک شہر کے معروف اعلی تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا ۔شہید کی والدہ مذہبی تعلیمی ادارے الہدا فا ونڈیشن انٹر نیشنل اٹک سے وابستہ ہیں ۔شہید اسفند یار بخاری 1988میں اٹک شہر کے معروف ڈاکٹر فیا ض بخاری کے گھر پیدا ہوئے انھوں نے ابتدائی تعلیم اٹک شہر سے حا صل کی بعدازاں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تعلیم کیساتھ ساتھ اعلی اعزازات بھی حاصل کیے۔ شہید کو بچپن سے آرمی میں جانے کا شوق تھا آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد پاسنگ آوٹ میں اعلی کارکردگی پر آرمی چیف سے اعزازی شمشیر حا صل کی۔ شہید اسفند یار بخاری ہاکی کے بہترین کھلاڑی تھے اٹک شہر کی عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیا ض بخاری کے فرزند شہیداسفندیاربخاری نہ صرف شہر بلکہ پورے ملک کے دفاع کیلئے شید ہو ئے پوری قوم کو اس بہادر سپوت پر فخر ہے جس نے دشمنوں کے ساتھ جرات کا مظا ہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔کیپٹن اسفند یار جناح ونگ کے کمانڈر تھے ان کا شمار بہترین افسران میں ہوتا تھا ۔کیپٹن اسفند یار بخاری 118 لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہوئے 102 بریگیڈ اور 11 فرنٹیئر فورس سے تھے ۔ اسفند یار شہید نے 118 لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پر ٹیکٹکس میڈل لیا تھا ۔ اس موقع پر کیپٹن اسفند یار کی دیگر پوزیشن ہولڈر اور آرمی چیف کے ساتھ تصویر بھی بنوائی گئی ۔

مزید :

صفحہ اول -